ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو: فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ، 6 افراد ہلاک

میکسیکو کے صوبہ ہڈالگو کے فٹبال گراونڈ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ڈائریکٹر الیجانڈرو روسالیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ہڈالگو کے قصبے آٹوٹونلکو ڈی ٹولا  میں اتوار کے دن ایک فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ کیا گیا ہے۔

حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں سے 3 اٹھارہ سال سے کم عمر تھے۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملے کے نتیجے میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام نے حملے کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم علاقے کے عوام کا دعوی ہے کہ حملہ ہمسایہ صوبوں کے رہائشیوں کی طرف سے اور دشمنی کی بِنا پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کے صوبہ موریلوس میں ستمبر 2022 میں بھی ایک فٹبال گراونڈ پر مسلح حملہ کیا گیا تھا ۔ حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں