ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک پیج ہیک، نازیبا ویڈیوز وائرل ہوگئیں

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل ایشل فیاض کا فیس بک پیج ہیک ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے فیس بُک پیج کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی۔

ایشل فیاض نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’میرا آفیشل فیس بُک پیج ہیک ہوگیا ہے اور ہیکرز انتہائی شرمناک کنٹینٹ شیئر کر رہے ہیں میں اسے واپس حاصل بھی نہیں کر پارہی۔‘

ایشل نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے فیس بُک پیج کو رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد یہ بلاک ہو سکے۔

یاد رہے کہ ایشل فیاض کے فیس بُک پیج پر نامناسب ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور اداکارہ کیلئے پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں