ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پہلی بار"النکبہ" کا دن منایا گیا

اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہلی بار فلسطینیوں کے اخراج کا دن النکبۃ منایا گیا۔

خبر کے مطابق، فلسطینی علاقوں کی یہودی اور عرب ریاستوں میں تقسیم کے 75 سال مکمل ہونے پریوم النکبۃ منایا گیا۔

 یاد رہے کہ النکبۃ 7 لاکھ فلسطینیوں کےاخراج کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1948 میں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

فلسطینیوں کے لیے النکبۃ کی یاد گاری تقریب میں کوئی امریکی سفارت کار شریک نہیں ہوا۔

اس حوالے سے فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ دن منانا تسلیم کرنا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

منتظمین نے کہا کہ النکبۃ کا دن منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی کی یاد دہانی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں