ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں آپریشن کر کے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے نام نہاد مالی امور کے ذمہ دار، ‘زین کوبانی’ کو غیر فعال کر دیا ہے۔
زین کوبانی 2013 میں دہشت گرد تنظیمPKK میں شامل ہوا اور ترکیہ، عراق اور شام میں متعدد تخریبی کاروائیوں میں شریک رہا۔
علاوہ ازیں شام میں تنظیم کے مالی امور کا نام نہاد ذمہ دار ہونے کے باعث دہشت گرد تنظیم کے لئے مالی تعاون کے فراہمی کی خاطر عراق بھی آتا جاتا رہا۔
ترکیہ خفیہ ایجنسی نے، زیرِ نگرانی مذکورہ دہشت گرد کو شام کے عین العیسی علاقے میں ہدف حملہ کر کے غیر فعال کر دیا ہے۔