ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو تحریک انصاف نے پورا کیا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے کہ پی ٹی آئی کے دہشت گردوں کو لگام ڈالی جائے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا ایجنڈا پاکستان کی تباہی و بربادی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا 9 مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک کیساتھ جو کیا وہ بھارتی ہی کر سکتا ہے، جناح ہاوس، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کا مشن تھا جو عمران خان کے ٹائیگرز دہشت گردوں نے پورا کیا، کیا جناح ہاس لاہور کے حملہ آوروں کے ساتھ وہی کچھ کیا جائے گا جو زیارت جناح ہاس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کیا گیا یا ڈومیسائل تفریق آڑے آئی گا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک جناح ہاوس لاہور کے ماسٹر مائنڈ عمران خان حملہ آوروں سمیت محفوظ ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا منصوبہ بندی اور کپتان کی خواہش کے مطابق ہوا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی اپیل کے باوجود عمران خان نے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، تحریک انصاف پاکستان کی آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں