ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیر اعظم مقرر

 کابل:افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی بیماری کی وجہ سے  طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بدھ کے روز مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا قائم مقام وزیر اعظم مقرر کردیا۔ 

خامہ پریس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق مولوی کبیر جو سیاسی امور کے نائب وزیر اعظم تھے  ملا محمد حسن کے صحت یاب ہونے تک طالبان حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اخوند 2021 میں اس گروپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

اگرچہ طالبان حکام نے اخوند کی بیماری کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم خبر رساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ مولوی کبیر کا تعلق مشرقی صوبہ پکتیکا سے ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق زدران قبیلے سے ہے۔

انہوں نے 1996-2001 تک طالبان کی سابق حکومت کے دوران صوبہ ننگرہار کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار طالبان کے ان سینئر ارکان میں ہوتا ہے جنہوں نے قطر میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد، مولوی کبیر کو ابتدا میں اخوند کے اقتصادی نائب کا معاون اور بعد میں طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب کے طور پر مقرر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں