ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں دو افراد میں برڈ فلو  وائرس کی نشاندہی

برطانیہ میں پولٹری فارم میں کام کرنے والے دو افراد میں برڈ فلو  وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیفٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولٹری فارم میں کام کرنے والے دو افراد کے برڈ فلو کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم ان میں انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی کوئی علامت موجود نہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ ان مریضوں کو حفاظتی تدبیر  کے طور پر  علیحدگی میں رکھا جا رہا ہے۔

یو کے ایچ ایس اے کی ہیڈ  طبی کانسلٹنٹ سوسن ہاپکنز کا کہنا ہے کہ "موجودہ اشارے یہ بتاتے ہیں کہ برڈ فلو  وائرس جو ہم دنیا بھر کے پرندوں میں گردش کرتے دیکھتے ہیں وہ انسانوں میں آسانی سے نہیں پھیلتے۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ یہ وائرس متاثرہ پرندوں کے ساتھ قریبی رابطے کے بعد انسانوں میں پھیل سکتا ہے، اور اس لیےوائرس سے متاثر ہونے والوں سے بیماری کے خطرات کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی  ہے ۔”

جنوری 2022 میں یہ بتایا گیا تھا کہ برطانیہ میں پولٹری  فارم سے انسانوں میں برڈ فلو کی منتقلی کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

اکتوبر 2022 میں، جنگلی پرندوں اور تجارتی سہولیات میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافے کے بعد خطرے کو کم کرنے کے لیے ملک بھر میں "برڈ فلو سد باب  زون” کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں