ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی کلب نے لیونل میسی کو 50 کروڑ یورو کی پیشکش کردی

ریاض: ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کو النصر کے روایتی حریف الہلال کلب نے سالانہ 500 ملین یورو کی پیشکش کردی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی کلب الہلال نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو کی پیشکش کی تھی تاہم اب انہوں نے 100 ملین یورو بڑھا کر 500 ملین یورو (پاکستانی روپوں میں 1.5 کھرب روپے سے زائد) کردیے ہیں۔

گزشتہ دنوں اسپنیشن فٹبال کلب بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا نے اعلان تھا کہ وہ میسی کو اپنی ٹیم میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اب اسٹار فٹبالر کو سعودی عرب یا یورپ کسی ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے۔ اگر میسی الہلال کے معاہدے کو قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف پرتگالی فٹبالر رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرہ ارض پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالر بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا کلب سے معاہدہ رواں سال اختتام پذیر ہوجائے گا، وہ سال 2021 سے کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں