ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پختونخوا: 9 مئی کو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والا ملزم گرفتار

مردان: کے پی میں 9 مئی کو کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے مردان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے نو مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاری مختلف ویڈیوز کے ذریعے شناخت کے بعد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ کو مردان کے علاقے گجر گڑھی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج کے دوران مردان پنجاب رجمنٹ سینٹر کے باہر نصب کرنل شیر خان شہید کا نصب مجسمہ اکھاڑ کر اسے توڑ دیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ممکن ہوئی جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں