ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسمین ڈار پہلی پاکستانی مسلم خاتون مانچسٹر لارڈ میئر منتخب

مانچسٹر:یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ مئیر منتخب  ہوگئیں، یاسمین ڈار کے خلاف کسی نے ووٹ نہیں ڈالا،یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر میں دوسروں کو بااختیار بنائیں گی۔

پاکستان نژاد کونسلر یاسمین ڈار ڈونکاسٹر میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی پرورش مانچسٹر میں ہوئی ہے،دوسری جانب کونسلر اختر زمان بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوگئے، اختر زمان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے۔

کونسلر راجہ محمد ایوب خان میئر آف بولٹن منتخب ہوئے، کونسلر ایوب خان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلہ سے ہے، جبکہ کونسلر حاجی محمد فیاض نے چرویل ڈسٹرکٹ کونسل بانمبری آکسفورڈ کے میئر کا حلف اٹھا لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں