کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی ،اہل بلوچستان ومظلوموں کی جیت ہے، حق وسچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتامولانابے گناہ ،جھوٹے مقدمات میں قید تھے۔
مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مرکزی امیر سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مولانا کی رہائی کیلئے بھر پور جدوجہد کی اور باشعور عوام ،وکلاء ،انسانیت سے محبت کرنے والوں نے بھی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا، سپریم کورٹ نے چار ماہ سے جرمِ بے گناہی جھوٹے مقدمات میں قید مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کور ہا کر کے ایک بار پھر مظلوموں کی آوازکو توانائی بخشی۔
رہنماجماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے اور ظلم وجبر ،چیک پوسٹ ،بارڈراو رساحل پر لوٹ مار کے خلاف احتجاج کیا بلوچستان کے مظلوموں کو جماعت اسلامی حقوق دلائیگی ساحل ووسائل کی حفاظت کے نعروں ووعدوں پر ووٹ لینے والے اقتدارمیں آکر خاموش ہوئے جماعت اسلامی جو وعدہ کرتی ہے انشاء اللہ پوراکریگی ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان وسائل سے مالامال مگر لٹیرے حکمران اور مقتدر طبقات کی وجہ سے عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی ،بجلی ،تعلیم اورصحت کی سہولیات میسر نہیں ۔کیا بلوچستان کے وسائل صرف حکمرانوں سرداردوں نوابوں اور مقتدر قوتوں کیلئے ہیں ؟بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے پریشان حال عوام کی خراب حالت بہتر بنانے پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔