ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز

ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے دائرہ کار میں  بیرون ملک  میں  رجسٹرڈ  رترک رائے دہندگان نے پولنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اس تناظر میں 73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر  اور سرحدی چوکیوں پر  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بیرون ملک مجموعی طور پر 3,461 بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔

بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی کو مکمل ہو گی، جبکہ سرحدی چوکیوں  پر 28 مئی شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔

29 مئی 2005 سے پہلے پیدا ہونے والے  ، یعنی پہلے راؤنڈ کے بعد 18 سال کے ہونے والے رائے دہندگان  دوسرے راؤنڈ میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں  گے۔

جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو اور ناگویا، آذربائیجان میں ترک سفارتخانہ باکو اور ناہچیوان اور  گینجے  کے قونصلیٹ جنرل، لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں، کرغزستان  میں ترک  سفارت خانہ، قازقستان کے سفارت خانے ،الماتی اور اکتاو میں قونصلیٹ جنرلز اور ترکمانستان کے اشک آباد میں ترک سفارت خانے میں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

جاپان، لیتھوانیا اور کرغزستان میں 21 مئی کی شام تک اور آذربائیجان، قازقستان اور ترکمانستان میں 22 مئی کی شام تک  پولنگ کا عمل  جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں