کراچی : پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان دنیا میں بہترین کور ڈرائیو کرتے ہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اپنی شاندار کلائی کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہیں اندرون و بیرون ملک کافی پذیرائی ملی ہے۔
لیجنڈ پلیئر شاہدآفریدی نے ہندوستان کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے مقابلے اسٹار کرکٹر کا انتخاب کیا جو کور ڈرائیو بھی کمال کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
آفریدی نے ایک مقامی نیوز چینل پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بابر ایک خوبصورت کور ڈرائیو کھیلتا ہے، پہلے نمبر پر بابر اعظم دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی اور پھر اسٹیو اسمتھ آتے ہیں۔ ۔
سابق کرکٹر کے علاوہ، بابر کے کور ڈرائیو کھیلنے کے انداز کو انگلش کرکٹر لیجنڈ ناصر حسین اور سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے بہت سراہا ہے۔
ناصر حسین سے دنیا کی بہترین کور ڈرائیو کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا میں نے کوہلی کے کھیل کے بارے میں بھی بات کی ہے لیکن بابر کی کور ڈرائیو بالکل غیر معمولی ہے۔