ننکانہ صاحب: الخدمت فاؤنڈیشن ننکانہ صاحب کے زیراہتمام منڈی فیض آباد میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے حلقہ این اے 118 کے امیدوار ڈاکٹر راشد فاروق خاں, صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع ننکانہ صاحب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ, امیر جماعت اسلامی منڈی فیض آباد نواز احمد بھٹی, رانا جاوید اختر اور چوہدری مظفر تارڈ سمیت دیگر عہدیدران نے مستحق افراد میں فری راشن تقسیم کیا جس میں ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء شامل تھیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر راشد فاروق خاں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہے تاکہ مسائل کا شکار مستحق افراد کی مشکلات کم ہو سکیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا