ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین۔لبنان تعلقات کی دوبارہ بحالی کا فیصلہ،سفارت کوششوں کا آغاز

بحرین نے گزشتہ روز لبنان کے ساتھ سفارتی نمائندگی کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جبکہ بحرین کی وزارت خزانہ نے سفارتی سطح پر دوبارہ تعلقات بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قیادت کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مملکت بحرین نے جمہوریہ لبنان کے ساتھ سفیروں کی سطح پر سفارتی نمائندگی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قدم دونوں ملکوں اور ان کی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے بحرین نے 30 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ اس نے لبنانی سفیر کو اگلے 48 گھنٹوں کے اندر سرزمین چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں