جرمنی کے کارل سو شہر کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائن اشٹیٹن کے ہوائی اڈے سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کے نتیجے میں طیارے کا ملبہ لنکن ہائم کے قریب ایک ندی کے قریب سے مل گیا ہے ۔
امدادی ٹیم نے طیارے کے دونوں پائلٹس کی نعشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔