کراچی:ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے جی ایچ کیو اور حساس علاقوں میں ہنگامہ آرائی و تشدد کے واقعات اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ موومنٹ ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتی ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ پیش آنے والے واقعات سے ہر محب وطن پاکستانی پریشان ہے، پاکستان کا دفاع افواج پاکستان اور عوام کا مشترکہ فریضہ ہے، قوم افواج پاکستان سے عقیدت رکھتی ہے اور دفاع وطن کے معاملے میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے۔ ملک کو اس وقت سیاسی اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے، سراج الحق ایک بڑی دینی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ۔ جن کے قافلے پر حملے نے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔حکومت کو قومی رہنمائوں کی حفاظت کا خصوصی طور پر انتظام کرنا چاہئے۔