ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی 20کانفرنس: شرکت نہ کرنیوالے ممالک سے پاکستان کااظہار تشکر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علما کونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس میں چین ، سعودی عرب ، ترکی اور مصر کے شرکت نہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ   ہندوستان کی سازش ناکام ہوئی ،  پاکستان علما کونسل نے ملک کی موجودہ صورتحال اورمقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، 9 مئی کا یوم سیاہ دہشت گردوں اور امن پسندوں کے درمیان واضح تقسیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو 9 مئی کے سانحہ میں ملوث مجرمین کے خلاف واضح موقف اپنانا چاہئے ، کسی مجرم کو چھوڑا نہ جائے اور بے گناہ کو گرفتار نہ کیاجائے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ ہندوستان جی۔20 کی صدارت کا غلط فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ، چین ، سعودی عرب، ترکی ، مصر اور دیگر ممالک آج اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ان کے شکر گزار ہیں، ہندوستان نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے ، ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں R20 کانفرنس کرنے کی سازش بھی ناکام ہو گی ، کشمیر کے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم ، رابطہ عالم اسلامی کا موقف واضح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں