لاہور: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان نے چارسال میں ملک کی جو تباہی کی ن لیگ اسے ٹھیک کرے گی، عمران خان کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔
رانا تنویر نے کہا کہ الیکشن میں عمران خان کی ضمانت ضبط کروائیں گے اور اگر نہ کروا سکے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، عدالتیں جو کر رہی ہیں سب دیکھ رہے ہیں، جلد سب ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کے بعد عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، عمران ملک دشمن اور اور عالمی قوتوں کا ایجنٹ ہے، عمران خان کو ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔