ٹیکسلا: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما غلام سرور خان نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ اور پاکستانیوں کے دل پر حملہ ہے، جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے، ان کے خلاف اگر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے تو اسی کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔
غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ میں ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پاک فوج کے جوان ملک کا سرمایہ ہیں، اُن کے خلاف ہم جا بھی نہیں سکتے۔