اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20ممالک کا اجلاس بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے پارلیمان سے بھی مخاطب ہوں گا،انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسہ بھی کریں گے، بھارت سمجھتا ہے کہ وہ ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں، کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔