ترکیہ میں 28 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک اور سرحدی چوکیوں پر پولنگ میں حصہ لینے والے راِئے دہندگان کی تعداد 11 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر اور سرحدی چوکیوں پر ہفتے کو شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
ہائی الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق غیر ملکی نمائندہ دفاتر اور کسٹم چوکیوں پر تیسرے روز صبح ساڑھے دس بجے تک 11 لاکھ 53 ہزار 842 ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں۔
پولنگ کا عمل 24 مئی تک غیر ملکی نمائندہ دفاتر اور 28 مئی تک سرحدی چوکیوں پر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔