ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحی پر 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی:عیدالاضحی کے موقع پر سندھ میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کے 3 دن اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہو گی۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجازت نامے کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہو گی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ بھی اجازت کے بغیر نہیں لگائے جا سکتے۔

کھالیں جمع کرنے والی گاڑیوں پر لاڈ اسپیکر اور پرچم پر پابندی ہو گی، زبردستی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں