ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای سی سی اجلاس؛ مینگرووز منصوبے میں سندھ کو شامل کرنے کی منظوری

 اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مینگرووز  کے  پروجیکٹ میں  حکومت سندھ کی شمولیت سمیت  مختلف منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت منعقد  ہوا۔ اجلاس میں  انڈس ڈیلٹا منصوبے کے تحت مینگرووز پروجیکٹ میں  حکومت سندھ کو  شامل کرنے کی منظوری دے  دی گئی۔ مینگرووز پروجیکٹ سے  2043  تک  سالانہ 20 سے 22 کروڑ ڈالر حاصل کیے جائیں گے۔

ای سی سی نے اوچ پاور منصوبے کے ادائیگی کے طریقہ کار کی  بھی منظوری دے دی۔  منظوری کے بعد منصوبے سے 7 سال تک 33 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کھاد کے دو کارخانوں کو قدرتی گیس کی فراہمی،  وزارت دفاع کے اخراجات کے لیے چار ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی جبکہ پائیدار ترقی کے اہداف  کے لیے 20 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ  آف ایمونائزیشن کے لیے 10 ارب 74 کروڑ روپے، وزارت اطلاعات  کے لیے 42 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کے لیے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ  کے لیے  49 کروڑ 72 لاکھ روپے، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے لیے 26 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ  بھی منظور کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں