ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی،  عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اہلیان بلوچستان کا ہیرو بن گیا ہے، حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام لٹیروں کے رحم وکرم پر ہے،  جماعت اسلامی بلوچستان عوام کے حقوق کے حصول ،لٹیروں سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ  مولانا ہدیت الرحمان بلوچ نے جماعت اسلامی اورقوم کا سرفخر سے بلند کیا، جماعت اسلامی کامولانااورعوام جیت گیے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے قوم کے حقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد کیساتھ چار ماہ قید میں ر ہ کر مسائل کے حل کی راہ ہموار کی حکمرانوں کو حق دو تحریک کیساتھ کیے گیے معاہدے پر عمل درآمد کرکے ٹرالرمافیازاور چیک پوسٹوں وبارڈرزپر لوٹ مار وبھتہ خوری ختم کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی اور حق دو کے کارکنان نے صبر وتحمل سے جمہوری جدوجہد کرکے حکمرانوں مقتدر قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے مظلوموں کی تواناآوازبن گئی ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں لوٹ مار جاری ہے مقتدر قوتیں اور حکمران لوٹ مار میں ملے ہوئے ہیں ہر طرف لوٹ مار ،بدامنی بدعنوانی دیکر عوام مایوس ہوئے ۔حکمران طبقات اورغافل سیاسی جماعتیں خواب غفلت کا شکار اور پریشان حال عوام کا تماشاکر رہے ہیں ۔مقتدر قوتیں اور حکمران طبقات مسائل کے حل کے بجائے صرف وعدے اوربے عمل اعلانات کر رہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں