ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں 2.5 گھنٹے سے کم کی اندرون ملک پروازوں پر پابندی

فرانس میں 2.5 گھنٹے سے کم کی اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق ملک میں 2.5 گھنٹے سے کم کی  مقامی پروازیں جن کا متبادل ٹرین کے ذریعے ممکن ہے  پر پابندی عائد  کردی ہے۔

پابندی کا اطلاق 3 سال تک ہوگا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیون نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ مذکورہ فیصلے کے ساتھ ہی نانٹیس، بورڈو، لیون اور پیرس اورلی کے درمیان پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیون نے ذکر کیا کہ یہ فیصلہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی پالیسی کے لیے ایک بنیادی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ قدم دنیا میں پہلا قدم ہے، فرانسیسی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹرانسپورٹ کے طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے جو کم گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں