ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم اور محمد رضوان کی یومِ تکریم شہداِ کی تقریب میں شرکت

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان یومِ تکریم شہداِ کی تقریب میں شرکت کی ہے، دونوں کرکٹرز نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جس میں دونوں کرکٹرز نے یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر)ندیم رضا، مفتی منیب الرحمان سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی، قانون نافذ کرنے والے اہلکار، طلبا، اساتذہ، اور معاشرے کے ارکان شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں