ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا نے " نوری" نامی راکٹ خلا میں بھیج دیا

 جنوبی کوریا  نے آَٹھ مواصلاتی سیاروں کو محور میں بھیجنے کے لیے اپنا پہلا مقامی راکٹ نوری خلا  کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

 جنوبی کوریائی ہوا بازی و خلائی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے مطابق، KSLV-II نامی  دو سو ٹن وزنی یہ راکٹ ملک کے جنوبی ساحلی قصبے گو ہیون کے نارو خلائی مرکز سے مقامی وقت کے مطابق چھ بجکر چوبیس منٹ پر روانہ کیا گیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ راکٹ آٹھ مواصلاتی سیارے خلا میں  بھیجے گاجن کا مقصد ہمیں جدید ٹیکنولوجی اور ہمہ وقت معلومات فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔

 جنوبی کوریا نے  گزشتہ سال بھی اسی راکٹ کا استعمال کیا تھا  جسکے بعد اس کا شمار ملکی  وسائل سے خلا میں اپنا راکٹ بھِجنے والے دس ممالک میں ہو گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں