ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکڑوں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی بحیرہ روم میں لاپتا

روم: اٹلی میں سیکڑوں تارکین وطن کو لے کر جانے والی کشتی بحیرہ روم میں لاپتا ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اٹلی کے جنوبی جزیرے میں تارکین وہن کو لے جانے والی ایک کشتی بحیرہ روم میں لاپتا ہو گئی جب کہ اس کی تلاش میں جانے والے دو جہاز بھی لاپتا کشتی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320 کلومیٹر (200 میل) میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400 کلومیٹر سے دور اونچے سمندروں میں داخل ہوگئی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ کشتی انجن کے بغیر تھی اور اس علاقے میں سمندری لہروں اور ہواؤں کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔

سمندر کے بیچ پھنس جانے پر ریسکیو اداروں نے کشتی میں موجود افراد سے رابطہ کیا تھا تاہم جلد ہی یہ رابطہ منقطع ہوگیا جس پر انسانی ہمدردی کے تحت رضا کار بحری جہازوں نے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران تارکین وطن کی کشتی کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کشتی کے تباہ ہونے یا ڈوبنے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی کی تلاش کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں