ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے استنبول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
ملت اتحاد کے صدارتی امیدوار اور رپبلکن پیپلز پارٹی کے چیئر مین کمال قلیچدار اولو اور ان کی اہلیہ سیلوی قلیچدار اولو نے دارالحکومت انقرہ میں ووٹ ڈالا۔
ہائی الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد ینیر نے بھی انقرہ میں ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا خیال ہے کہ آج کے انتخابات کے نتائج کا اعلان 14 مئی کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ جلدی کر دیا جائے گا”۔