ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

19 سالہ دلہن شادی والے دن گھر میں آگ لگنے سے چل بسی

ریڈز برگ:امریکی ریاست وسکونسن کے شہرریڈز برگ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن شادی والے دن ہی گھر میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق جب رات 4 بجے دلہن پیج رڈی کے گھر میں آگ لگی تو وہ اس وقت سو رہی تھی،  آگ لگنے سے اس کے کمرے میں دھواں بھر گیا جس سے اسے سانس لینے میں مشکل ہوئی۔ بعدازاں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیج کو دھوئیں کے باعث برین ہیمریج ہوا ہے، ایک دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دلہن انتقال کرگئی۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ  آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے، پولیس نے واقعے پرکسی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔ گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں