ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 انسداددہشتگردی عدالت:خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور ملاقات سے متعلق درخواست خارج  

لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خدیجہ شاہ کے میڈیکل،اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ 

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کیمیڈیکل اورملاقات سے متعلق درخواست خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواست پرفیصلہ سنایا۔ 

وکیل نے فیملی سے ملاقات کرنے اور جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی تھی۔ 

وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میڈیا پرخدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں ،طبیعت ناساز ہونے کی خبریں سننے کی وجہ سے فیملی بہت پریشان ہے جب سے انکی گرفتاری ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں