ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازالدین صدیقی بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی ’اقربا پروری‘ پر برس پڑے

 ممبئی: بھارت کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی وڈ انڈسٹری کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین اور مانی ہوئی صلاحیتیوں کے باوجود ان کو کبھی میگا بجٹ فلم آفر نہیں کی گئی۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بالی وڈ میں کم صلاحیت والے فنکاروں کو بااثر لوگوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اچھے فلمی کردار مل جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درمیانے درجے کے اداکار انڈسٹری میں زیادہ توجہ حاصل کرلیتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس دولت اور طاقت ور دوست ہیں جو ان کیلئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ ایسے اوسط درجے کے فنکاروں کے خلاف کوئی نہیں بولتا کیوں کہ ان کے دوست بہت طاقت رکھتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ عرفان خان اور منوج باجپائی کو لوگ عظیم اداکار کہتے ہیں لیکن کسی نے ان پر 50 کروڑ لگانے کی ہمت نہیں کی اور نہ ان کے ساتھ کوئی بڑی فلم بنائی۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’جوگیرا سا را را‘ 26 مئی کو ریلیز ہوئی ہے جس میں نیہا شرما اور سنجے مشرا بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں