ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی بطور صدر ن لیگ بحالی کے لئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بطور مسلم لیگ ن کے صدر بحالی کے لئے درخواست دائرکی گئی ہے، درخواست آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

 درخواست میں مقف پیش کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، ان کے خلاف عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے درخواست دائر کی تھی، 2018 میں عدالت نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا، شیخ رشید اور سراج الحق نے عمران خان کا ساتھ دیا، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے، عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں