ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس نے گڈ ٹو سی یو کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دور حکومت میں تعیناتی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران گڈ ٹو سی کہہ کر درخواست نمٹا دی۔ 

عمران خان دور میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے غیر مثر ہونے پر درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے جن معاونین کی تعیناتی چیلنج کی ہے، وہ چلے گئے، اب اگر ہم اس درخواست پر کچھ کریں گے تو وہ محض اکیڈمک ہوگا۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے معاونین کی تعیناتی سے متعلق رولز آف بزنس کو بھی چیلنج کیا تھا، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا اس بنیاد پر اعتراض مسترد کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست گزار کے وکیل کو گڈ ٹو سی یو کہہ کر درخواست نمٹا دی۔ 

واضح رہے کہ فرخ نواز بھٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دور میں معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں