ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام اور فوج کا رشتہ کمزور کرنیوالے ناکام ہوں گے، جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ عوام اور فوج کا رشتہ کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ گیریژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے رشتے کو کمزور کرنیوالوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی، مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنیوالے اندرونی اور بیرونی عناصر کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکاہے،پاک فوج دنیا کی مضبوط افواج میں سے ایک ہے،  اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کیلئے مختلف فلاحی اسکیموں کا معائنہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں