ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن  واپس وطن پہنچ گئے۔

اسد علی نے خراب موسم اور نامساعد حالات کے باجود  8 ہزار 848 میٹرز  بلند چوٹی  تک پہنچے تھے،  تاہم واپسی پر چوٹی سے اترنے کے دوران کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان   برف پر پھسل جا نے سےاسد علی میمن کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔

اسد علی میمن کو گھٹنے کی چوٹ اور سخت جھلسنے جیسی کچھ چوٹیں آئی تھیں۔نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اسد علی میمن سلسلہ کوہ ہمالیہ کی  ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے و الے آٹھویں پاکستانی اور سندھ  کے پہلے کوہ پیما ہیں۔

کراچی پہنچنے کے بعد اسد علی میمن کا کہنا تھا کہ  وہ اس کارنامے پر انتہائی مسرور ہیں اور تعاون کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ اسد میمن  دنیا کی 7 بڑی چوٹیوں میں سے 4 کو سر کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں