ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہبازشریف  نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف  نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیاانھوں نے واضح کیا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہاپسند اورجلا گھیرا کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے اور ایک میزپربیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلا گھیرا کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، ایسے عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصرکا محاسبہ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کی اپیل کی تھی اور 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں