ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرفتار ملزمان کے لئے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہے ،عامر میر

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ تمام گرفتارملزمان کے لئے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیساہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ نہ توکسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کوکوئی رعایت ملے گی ،گرفتارملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کاربھی قانون میں دیا گیا۔

عامرمیرنے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کوشناخت سے پہلے گواہ یاکسی اورکو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی،شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔

چہرے کو چھپانے جیسے قانونی تقاضوں کوپوراکرنے میں ناکامی پراسیکیوشن کی ناکامی کاباعث بن سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں