گھانا کے وسطی صوبے میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی صوبے کے گوموآ اوکیکو علاقے میں دارالحکومت اکرا اور کیپ کوسٹ کے درمیان سڑک پر ایک بس اور ٹینکر میں تصادم ہوا۔
حادثے میں 16 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بس لائبیریا سے گھانا کے دارالحکومت اکرا جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔