ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ایران کے وزیر خارجہ حسین عبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکیہ وزارت خارجہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملاقات میں عبداللہیان نے چاوش اولو کو صدر رجب طیب ایردوان کے دوبارہ منتخب ہونے اور پارلیمانی انتخابات کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
چاوش اولو نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ النہیان نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔