ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی کے میئر کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم الرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام چیئرمینز کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی تعمیر و ترقی ،شہر کی حالت بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے میئر کراچی کے انتخابات میں حافظ نعیم الرحمن کو ووٹ دیں ۔

عمران خان نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کے دوران حمایت کا اعلان کیا۔لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی کی جانب سے جماعت اسلامی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی جانب سے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ہراساں کرنے ،گرفتار یوں اور وفاداری تبدیل کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی مذمت کی اور کہاکہ یہ عمل انتہائی غیر جمہوری اور جمہوری حقوق اور آزادیوں کے خلاف ہے ۔پیپلزپارٹی صوبائی حکومت کو یہ سلسلہ فی الفور بند کرنا چاہیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں