ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گنجائش اور بجٹ کے مطابق عازمینِ حج کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈی جی حج

مدینہ منورہ: ڈی جی حج عبدالوہاب سومرونے مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی حکام کے تعاون سے مزید رہائشوں اور سہولیات کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔

مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمین حج کو رہائش گاہیں فراہم کی گئیں ہیں۔عازمین کو مسجد نبوی ۖکے قریبی علاقوں میں رہائش ، خوراک ، ٹرانسپورٹ فراہم جارہی ہیں۔

ڈی جی حج کے مطابق گنجائش اور بجٹ کے مطابق عازمینِ کرام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ عمرہ زائرین کی موجودگی اور توسیعی منصوبہ کے باعث  مشکلات کے باوجود رہائشیں لینے میں کامیاب رہے۔

مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ  کی زیارت کیلئے معاونین حج کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پاکستان حج مشن سہولیات کے  حصول کیلئے متعلقہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ڈی جی حج  نے کہا کہ پاکستانی عازمینِ حج سعودی اور پاکستانی حکام کی ہدایات اور متعلقہ قوانین پر عمل کریں ،عازمین شکایت یا رہنمائی کیلئے رہائش گاہ میں تعینات متعلقہ بلڈنگ معاون سے رابطہ کریں ، معاونین کو عازمین حج کی معاونت کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں  کوتاہی برداشت نہیں ہو گی۔

ڈی جی حج نے کہا کہ عازمینِ حج لفٹوں کے استعمال اور کھانے کے اوقات میں صبر تحمل سے کام لیں۔ ان اوقات میں لفٹوں  پر رش  قدرتی عمل ہے، عازمین سہولیات کو مرحلہ وار  استعمال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں