ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے حلف اٹھا لیا

28 مئی کو دوسرے دور میں ہونے والے صدارتی انتخابات  میں دوبارہ صدر منتخب  ہونے والے رجب طیب ایردوان نے ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  میں حلف اٹھا لیا ہے۔

پارلیمنٹ کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹین کے رہنما دولت باہچے لی  نے سب سے پہلے صدر ایردوان کو  مینڈیٹ پیش کیا۔ اس کے بعدجناب  ایردوان نے جنرل اسمبلی میں حلف اٹھایا۔

اس طرح ایردوان نے 2028 تک جاری رہنے والے اپنے صدارتی منصب کو با ضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ہونے والی تقریب میں دنیا بھر  میں  دلچسپی  لی جا رہی ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ ،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف ، آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشنیان  نے تقریب ِ حلف برداری  میں شرکت کی۔

ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں صدر کی حلف برداری کی تقریب میں صومالیہ، الجزائر اور بلقان ممالک سے صدارتی سطح  پر  شرکت کی گئی۔

بعض ممالک کی نمائندگی ان کے وزرائے خارجہ  نے کی  تو صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں امریکہ کی نمائندگی سفیر جیفری فلیک  نے جبکہ  روس کی جانب سے ریاستی دوما کے اسپیکر ویاچسلاوف ولودن  نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

صدر ایردوان غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے قصرِ چنکایہ میں  عشائیہ دیں گے۔

جس کے بعد  صدر ایردوان کی نئی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں