ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور: رہائشی مکان پر مسلح حملہ، 5 افراد ہلاک، 8 زخمی

ایکواڈور میں ایک مکان پر مسلح حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق گویاکیل کے علاقے ٹرینی ٹاریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک مکان پر حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عورت بھی شامل ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کیا گیا ہے۔

بھاری پولیس نفری  کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں