ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاؤس حملہ:پنجاب حکومت نے یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی

لاہور:پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں