ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث 15 ہزار افراد متاثر

ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 15 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی  ہے۔

ایکواڈور پریس کی خبر کے مطابق ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر ایسمیرل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آگیا ہے۔

ایوان صدر کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 15 ہزار افراد متاثر ہوئے، 842 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل  کردیا گیا ہے  اور  سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 1467 افراد کا اب  تک ریسکیو کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں سے اب تک 2 ہزار 895 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 1 ماہ کی بارش 12 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ریسکیو  کام   بلاتعطل جاری ہیں اور بعض علاقوں میں بجلی اور پینے کے پانی کی خدمات فیالحال فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں