ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا اجلاس،شام کا سیاسی حل تلاش کرنے کا عزم

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں داعش کےخلاف بین الاقوامی اتحاد کا وزارتی اجلاس ہوا، جس میں شامی بحران کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی 2254  قرارداد کے تحت پائیدار سیاسی حل کی کوششوں پر زور دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے

اجلاس کے بعد  ایک مشترکہ اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ  داعش سے پاک علاقوں میں استحکام  بحال کرنے ،شامی بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کو تیز کرنے اور مفاہمت کا ماحول پیدا کرنے کی  پالیسی اپنائی جائے گی ۔

وزرا نے  مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کو شام اور عراق کے کیمپوں میں رکھنے سے تنظیم کے دوبارہ متحرک ہونے کا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے بر وقت اقدامات کرنا ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں