ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اُٹھا دیا گیا

مکہ مکرمہ: حج سے قبل مسجد الحرام میں بیت اللہ کا غلاف 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔

 

غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔غلاف کعبہ جسے ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔

غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کی۔ حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں