ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے تعاون کرنے پر بیلا روس پر برطانیہ کی پابندیوں کی بوچھاڑ

یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کرنے کی بنیاد پر، برطانیہ نے بیلاروس پر درآمدی پابندیوں کے ساتھ ساتھ بیلاروس کی میڈیا کمپنیوں کو پروپیگنڈا کرنے سے روکنے کے اقدامات سمیت نئی پابندیاں  عائد کی ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلاروس کے خلاف مزید پابندیوں کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے ک یہ  روس کے  یوکرین پر قبضے  میں  فعال طور پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں، بیلا روس کی سونے،  سیمنٹ، لکڑی اور ربڑ کی  درآمدات پر پابندیوں پر محیط  ہیں ۔ اور یہ برطانیہ سے بیلا روس کو مشینوں اور آلات سمیت کیمیاوی و حیاتیاتی   ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیے جا سکنے والے مال و اسباب ، ٹیکنالوجی اور  دیگر متعلقہ اشیا کی  برآمدات  پر پابندیوں پر بھی مبنی ہیں۔

اس کے علاوہ، اس حقیقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بیلاروس غلط بیانیوں کو پھیلاتا رہتا ہے، بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی بیلاروسی میڈیا  کو برطانیہ میں آن لائن سمیت پروپیگنڈے  پر  پابندیوں کا اختیار بھی اس نئے پیکیج میں شامل ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں